وزیر زراعت پنجاب کی زیر صدارت کمشنر آفس میں ڈویژنل ویٹ کمیٹی کا اجلاس

فیصل آباد ۔ 01 دسمبر (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت کمشنر آفس میں ڈویژنل ویٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری، ممبر صوبائی اسمبلی سردار خان بہادر ڈوگر، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو،کمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیر انور، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصرجبکہ دیگراضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے آن لائن شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات …

فیصل آباد ۔ 01 دسمبر (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت کمشنر آفس میں ڈویژنل ویٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری، ممبر صوبائی اسمبلی سردار خان بہادر ڈوگر، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو،کمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیر انور، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصرجبکہ دیگراضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے آن لائن شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات نوید عصمت کاھلوں،چیف سائنٹسٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد ڈاکٹر جاوید احمد،ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد ڈویژن چوہدری خالد محمود سمیت دیگر افسران، نجی کھاد و بیج کمپنیوں اور کاشتکار تنظیموں کے نمائندگان شریک ہوئے۔وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں رواں سیزن گندم کی کاشت کا ہدف1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا جو کامیابی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم ملکی فوڈ سکیورٹی کے لئے ناگزیر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ میں گندم کی کاشت کے ہدف کے حصول کے لئے تمام ممکنہ وسائل و ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبہ میں گندم کی کاشت کے ہدف کے حصول کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز عملی کردار ادا کر رہے ہیں۔گندم کی بوائی کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ سپر سیڈرز کے استعمال سے فیصل آباد ڈویژن میں بڑے رقبے پر گندم کاشت کی جا رہی ہے۔ صوبہ میں 5 ہزار سپر سیڈرز کاشتکاروں کو سبسڈی پر فراہم کئے جا چکے ہیں جبکہ 5 ہزار مزید فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ربیع سیزن میں پہلی بار کھادیں مقررہ نرخوں سے کم قیمت پر وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور جعلی زرعی ادویات و کھادوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری رقبوں پر100 فیصد گندم کی کاشت یقینی بنائی گئی ہے۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گندم کے پیداواری مقابلہ جات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں کامیاب کاشتکاروں کو ٹریکٹرز سمیت کروڑوں روپے کے نقد انعامات دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر اول انعام85 ہارس پاور، دوم 75 ہارس پاور اور سوئم60 ہارس پاور ٹریکٹرز ہیں جبکہ ضلعی سطح پر پہلا انعام10 لاکھ روپے،دوسرا 8 لاکھ روپے اور تیسرا 5 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسان کارڈ کے تحت اب تک 7 لاکھ سے زائد کاشتکاروں کو90 ارب روپے کا بلا سود قرض جاری کیا جا چکا ہے اور واجب الادا رقم کی ادائیگی پر24 گھنٹوں میں دوبارہ قرض فراہم کیا جارہا ہے۔اجلاس کے دوران کمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ فیصل آباد ڈویژن میں گندم کی کاشت کا ہدف 18 لاکھ 34 ہزار مقرر کیا گیا تھاجسے مکمل طور پر کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیا گیا ہے۔