زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور کوہسار یونیورسٹی مری کے مابین تعلیمی و تحقیقی روابط کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

فیصل آباد ۔ 02 دسمبر (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور کوہسار یونیورسٹی مری کے مابین تعلیمی و تحقیقی روابط کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے پر دستخط زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور کوہسار یونیورسٹی مری کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز نے کئے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ادارے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں …

فیصل آباد ۔ 02 دسمبر (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور کوہسار یونیورسٹی مری کے مابین تعلیمی و تحقیقی روابط کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے پر دستخط زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور کوہسار یونیورسٹی مری کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز نے کئے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ادارے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تحقیقی اور تعلیمی روابط اور طویل المدتی شراکت داری کو فروغ دیں گے۔ دونوں جامعات مشترکہ اطلاقی اور صنعتی تحقیق کریں گی۔ وہ طلبہ، پیشہ ور افراد اور اعلیٰ انتظامیہ کو پیشہ ورانہ علم اور صنعتی تجربے سے لیس کرنے کے لیے مشترکہ کیپیسٹی بلڈنگ اور فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے تربیت بھی دیں گی۔

دونوں ادارے تحقیق و ترقی کے منصوبوں، جدت انگیزی کی کوششوں اور تجارتی سرگرمیوں پر مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ دونوں جامعات مشترکہ فیکلٹی کے تحت پیشہ ورانہ تربیت، ورکشاپس اور سیمینارز کا بھی انعقاد کریں گی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ یہ شراکت داری ٹھوس نتائج لائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی مختلف قومی و بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیو ایس رینکنگ کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد زرعی اور جنگلات کے شعبے میں دنیا کی 34 ویں بہترین یونیورسٹی ہے۔ ڈاکٹر رافعہ ممتاز نے کہا کہ جدید پروگرامز، تحقیق اور مؤثر تعاون کے ذریعے وہ طلبہ کو علم پر مبنی معیشت کے حصول کے لئے ضروری مہارتوں اور رویوں سے آراستہ کر رہے ہیں۔

ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر زاہد عباس، ڈاکٹر زبیر اسلم اور دیگر بھی اس اجلاس میں شریک تھے۔