حیدرآباد۔ 02 دسمبر (اے پی پی):سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام نے انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام کے لیے داخلے کی جنرل میرٹ لسٹ جاری کر دی ہے جبکہ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میرٹ سے متعلق اپنے اعتراضات یا خدشات 8 دسمبر تک جمع کرائیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی کی جانب سے تعلیمی سال 2025-26 کے انڈرگریجویٹ پروگرامز میں داخلہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کی عارضی ڈسٹرکٹ اور صوبائی …
سندھ زرعی یونیورسٹی کی انڈرگریجویٹ پروگرام کیلئے جنرل میرٹ لسٹ جاری، امیدواروں کو اعتراضات جمع کرانے کی ہدایت

مزید خبریں
حیدرآباد۔ 02 دسمبر (اے پی پی):سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام نے انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام کے لیے داخلے کی جنرل میرٹ لسٹ جاری کر دی ہے جبکہ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میرٹ سے متعلق اپنے اعتراضات یا خدشات 8 دسمبر تک جمع کرائیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی کی جانب سے تعلیمی سال 2025-26 کے انڈرگریجویٹ پروگرامز میں داخلہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کی عارضی ڈسٹرکٹ اور صوبائی سطح کی جنرل میرٹ لسٹ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ عارضی فہرست جاری کرنے کا مقصد امیدواروں کو اپنی میرٹ پوزیشن کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنا اور فہرست کا جائزہ لینے کا مناسب موقع دینا ہے۔جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی امیدوار کو اپنی میرٹ، نمبروں یا ذاتی معلومات کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غلطی، کوتاہی یا ناانصافی کا خدشہ ہو تو وہ اپنے اعتراض کے ساتھ متعلقہ اسناد اور دستاویزی ثبوتوں کی ہارڈ کاپیاں منسلک کرکے ڈائریکٹر ایڈمیشنز، سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے دفتر میں جمع کرا سکتا ہے۔ اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے جبکہ دفتری اوقات کے مطابق درخواستیں شام 3:30 بجے تک وصول کی جائیں گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مقررہ وقت کے بعد موصول ہونے والی کوئی بھی درخواست قبول نہیں کی جائے گی اور حتمی میرٹ لسٹ پالیسی کے مطابق جاری کی جائے گی۔








