پاکستان میں پہلی بارمہاتما بدھ کے یوم ولادت کے سلسلہ میں ”وساکھ میلہ“ کی تقریبات کا آغاز وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے سری لنکا کے وزیر ڈایا گاما گے کے ہمراہ تقریبات کا افتتاح کیا اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) بدھ مت کی روحانی شخصیت مہاتما بدھ کے یوم ولادت کے سلسلہ میںپاکستان میں پہلی مرتبہ ”وساکھ میلہ“ کااہتمام کیا گیا ہے جس میں شرکت کے …
وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے سری لنکا کے وزیر ڈایا گاما گے کے ہمراہ تقریبات کا افتتاح کیا

مزید خبریں
پاکستان میں پہلی بارمہاتما بدھ کے یوم ولادت کے سلسلہ میں ”وساکھ میلہ“ کی تقریبات کا آغاز
وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے سری لنکا کے وزیر ڈایا گاما گے کے ہمراہ تقریبات کا افتتاح کیا
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) بدھ مت کی روحانی شخصیت مہاتما بدھ کے یوم ولادت کے سلسلہ میںپاکستان میں پہلی مرتبہ ”وساکھ میلہ“ کااہتمام کیا گیا ہے جس میں شرکت کے لئے سری لنکا سے 50 رکنی وفد پاکستان آیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے پیر کوسری لنکا کے وفد کے سربراہ وزیر پرائمری انڈسٹریز ڈایا گاما گے اور نائب وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر مسز گاماگے کے ہمراہ ’وساکھ میلہ‘ پاکستان کی تقریبات کا باضابطہ افتتاح کیا۔ سری لنکا کے پاکستان میں سفیر میجر جنرل (ر) جے ناتھ لوکوکیٹاگوڈیج، وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ محسن ایس حقانی ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے افسران اور سری لنکا کے ہائی کمشن کے اعلیٰ حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔ تقریبات میں شرکت کے لئے حکومت پاکستان کی دعوت پرسری لنکا سے آنے والے وفد میں 25 بدھ بھکشواور دیگر ممتاز شخصیات شامل ہیں۔








