دودھ اور گوشت کی بہتر پیداوار کے لئے پھپھوندی لگی پرالی کے استعمال سے گریز کریں، لائیو سٹاک سمبڑیال

سیالکوٹ ۔ 12 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے مویشی پال حضرات کو ہدایت کی ہے کہ دودھ اور گوشت کی بہتر پیداوار کے لئے پھپھوندی لگی پرالی کے استعمال سے گریز کریں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مویشی پال حضرات جانوروں کی حفاظت اور مویشیوں کو صحت مند، تندرست و توانا رکھنے کیلئے سبز چارے ،گندم کا …

سیالکوٹ ۔ 12 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے مویشی پال حضرات کو ہدایت کی ہے کہ دودھ اور گوشت کی بہتر پیداوار کے لئے پھپھوندی لگی پرالی کے استعمال سے گریز کریں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مویشی پال حضرات جانوروں کی حفاظت اور مویشیوں کو صحت مند، تندرست و توانا رکھنے کیلئے سبز چارے ،گندم کا بھوسہ اور سائیلج کے چارے سے استفادہ کریں کیونکہ پرالی کے استعمال سے جانورمختلف موذی موسمی و متعدی امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں جس کے ساتھ ساتھ دودھ اور گوشت کی پیداوار میں تیزی سے کمی ہو تی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں جانوروں و مویشیوں میں دیگر امراض کے ساتھ ساتھ ڈیگ نالہ کا مرض بھی شدت اختیار کرسکتاہے جس کے باعث مویشیوں کے تھنوں پر زخم آجاتے ہیں جبکہ ٹانگوں میں سوزش سمیت پائوں، کان اور دم بھی گلنا شروع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسی علامات ظاہر ہونے پر مویشی پال حضرات فوری طور پر کسی مستند ویٹرنری ڈاکٹر یا لائیوسٹاک کے ہسپتالوں و ڈسپنسریوں سے رابطہ کریں تاکہ بیماری کو بڑھنے سے روکا جا سکے ۔

 

مزید خبریں