سیالكوٹ۔ 12 دسمبر (اے پی پی):کاشتکار سرسوں كی فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے ماہرین زراعت کے مشوروں پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ان خیالات كا اظہار اسسٹنٹ ڈائریكٹر محكمہ زراعت سمبڑیال ڈاكٹر افتخار حسین بھٹی نے آج جمعہ كو كسانوں كے نام اپنے پیغام میں كیا۔ انہوں نے کہا کہ سفوفی پھپھوندی کے حملہ سے رایا اور …
کاشتکار سرسوں كی فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے ماہرین زراعت کے مشوروں پر عملدرآمد یقینی بنائیں،محكمہ زراعت

مزید خبریں
سیالكوٹ۔ 12 دسمبر (اے پی پی):کاشتکار سرسوں كی فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے ماہرین زراعت کے مشوروں پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ان خیالات كا اظہار اسسٹنٹ ڈائریكٹر محكمہ زراعت سمبڑیال ڈاكٹر افتخار حسین بھٹی نے آج جمعہ كو كسانوں كے نام اپنے پیغام میں كیا۔ انہوں نے کہا کہ سفوفی پھپھوندی کے حملہ سے رایا اور سرسوں کے پتے جھڑ جاتے ہیں، تنے گل جاتے ہیں اور پھلیاں بننے کا عمل بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فصل پر جھلساؤ کی بیماری کے ممکنہ حملے سے پتوں، ٹہنیوں، پھلیوں پر سیاہ و بھورے دھبے پڑنا شروع ہو جاتے ہیں
جس سے پتوں میں سوراخ ہو جاتے ہیں اور ان بیماریوں کے شدید حملہ کی صورت میں پھلیاں پتلی اور چھوٹی رہ جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ سفید کنگھی پھولوں پر حملہ آور ہوتی ہے جس سے پھول بد شکل ہو جاتے ہیں، بیج بننا بند اور پودوں کے متاثرہ حصوں میں سڑن پیدا ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسی صورت میں ماہرین زراعت کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار کسی بھی رہنمائی یا مشاورت کے سلسلہ میں صبح9سے شام 5بجے تک فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔








