پاکستان کے پاس عالمی فلوریکلچر مارکیٹ میں اپنا حصہ حاصل کرنے اور قیمتی زرمبادلہ کمانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے،ڈاکٹر اقراراحمد

فیصل آباد۔ 12 دسمبر (اے پی پی):پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا ہے کہ بھائی چارے، صبر اور مستحق افراد کی مدد سے معاشرے کی ناہمواریوں پر قابو پاتے ہوئے وطن عزیز کو ترقی کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے انسٹیٹیوٹ آف ہارٹی کلچر سائنسز کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ سالانہ گل …

فیصل آباد۔ 12 دسمبر (اے پی پی):پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا ہے کہ بھائی چارے، صبر اور مستحق افراد کی مدد سے معاشرے کی ناہمواریوں پر قابو پاتے ہوئے وطن عزیز کو ترقی کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے انسٹیٹیوٹ آف ہارٹی کلچر سائنسز کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ سالانہ گل داؤدی نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ڈاکٹر احمد ستار، ڈاکٹر افتخار احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر اقرار احمد نے کہا کہ اس نمائش میں گل داؤدی اور آرائشی پودوں کی دلکش اقسام کو پیش کرتے ہوئے فلوریکلچر کی خوبصورتی اور تنوع کو اجاگر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس عالمی فلوریکلچر مارکیٹ میں اپنا حصہ حاصل کرنے اور قیمتی زرمبادلہ کمانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن ملک میں عملی اور ضرورت پر مبنی تحقیق کے کلچر کو فروغ دے رہی ہے تاکہ درپیش چیلنجز کا حل تلاش کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں طلبہ کی خدا داد صلاحیتوں کو نکھار کر روشن مستقبل تشکیل دینا ہوگا۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ ایسی نمائشیں یونیورسٹی کی سالانہ روایت ہیں جو سائنسدانوں، ماہرین اور کاشتکار برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتی ہیں تاکہ نئی ٹیکنالوجیز اور تحقیق کو پروان چڑھایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پھولوں کی اس نمائش سے لوگوں کو مصروف اور یکسانیت بھرے معمول سے ہٹ کر معیاری وقت گزارنے کا موقع ملتا ہے۔ ڈاکٹر احمد ستار اور ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ نمائش میں 200 سے زائد اقسام کے پھول پیش کیے گئے جو پھولوں کے شائقین کے لیے مرکزِ نگاہ بنے رہے۔

مزید خبریں