ہنوئی۔15دسمبر (اے پی پی):ویتنام کے وزیر خارجہ لے ہوائی ترنگ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی علاقوں میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات انہوں نے تھائی لینڈ میں اپنے ہم منصب سیہاسک پھوانگکیٹ کیو سے ملاقات کے دوران کہی۔ ویتنام نیوز ایجنسی نے اس کی اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق ویتنامی وزیر خارجہ نے فریقین پر …
تھائی لینڈ۔کمبوڈیا سرحدی کشیدگی پر ویتنام کا اظہارِ تشویش

مزید خبریں
ہنوئی۔15دسمبر (اے پی پی):ویتنام کے وزیر خارجہ لے ہوائی ترنگ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی علاقوں میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات انہوں نے تھائی لینڈ میں اپنے ہم منصب سیہاسک پھوانگکیٹ کیو سے ملاقات کے دوران کہی۔ ویتنام نیوز ایجنسی نے اس کی اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق ویتنامی وزیر خارجہ نے فریقین پر زور دیا کہ وہ ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، صورتحال کو مزید بگاڑنے سے گریز کریں اور اختلافات کو مکالمے کے ذریعے، پرامن طریقوں سے اور بین الاقوامی قوانین و موجودہ علاقائی معاہدوں اور طریقۂ کار کے مطابق حل کریں۔
لے ہوائی ترنگ نے کہا کہ ویتنام طویل المدتی علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے تھائی لینڈ سمیت دیگر آسیان ممالک کے ساتھ قریبی رابطہ اور تعاون کے لیے تیار ہے۔
C:mry/R:mry








