راملہ۔17دسمبر (اے پی پی):فلسطین کےعلاقے مغربی کنارے کے قصبہ تُقوع میں اسرائیلی آباد کار نے ایک اور نوجوان کے جنازے کے بعد فائرنگ کر کے 16 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کر دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق قصبہ تُقوع کے میئر محمد البدان نے بتایا کہ گزشتہ روز 16 سالہ عمار صباح جسے کل قصبے کے مرکز میں اسرائیلی فوج نے شہید کیا تھا،کے جنازے کے بعد …
اسرائیلی آبادکار نے مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے16 سالہ فلسطینی کو شہید کر دیا

مزید خبریں
راملہ۔17دسمبر (اے پی پی):فلسطین کےعلاقے مغربی کنارے کے قصبہ تُقوع میں اسرائیلی آباد کار نے ایک اور نوجوان کے جنازے کے بعد فائرنگ کر کے 16 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کر دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق قصبہ تُقوع کے میئر محمد البدان نے بتایا کہ گزشتہ روز 16 سالہ عمار صباح جسے کل قصبے کے مرکز میں اسرائیلی فوج نے شہید کیا تھا،کے جنازے کے بعد چند نوجوان مرکزی سڑک کے قریب جمع تھے کہ ایک اسرائیلی آبادکار نے فائرنگ کر کے 16 سالہ محیب جبریل کو شہید کر دیا جس کے سر میں گولی لگی۔
اکتوبر 2023 میں غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ شروع ہونے کے بعد سے مغربی کنارے میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اکتوبر میں حملوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی افواج نے پیر کوقصبے میں ایک فوجی کارروائی کے دوران عمار صباح کو شہید کیا۔








