واشنگٹن ۔17دسمبر (اے پی پی):امریکا نے یورپی یونین کے ٹیکنالوجی کے شعبے میں فراہم کنندگان کے خلاف متنازعہ ریگولیشنز پر جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔شنہوا کے مطابق امریکی دفترِ تجارتی نمائندہ (یوایس ٹی آر ) نے کہا کہ اگر یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک امریکی سروس فراہم کنندگان کی مسابقت کو محدود اور روکنے کے لیے امتیازی تدابیر جاری رکھتے ہیں تو امریکا کے پاس اپنے مفادات …
امریکا کی یورپی یونین کے ٹیک ریگولیشنز کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔17دسمبر (اے پی پی):امریکا نے یورپی یونین کے ٹیکنالوجی کے شعبے میں فراہم کنندگان کے خلاف متنازعہ ریگولیشنز پر جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔شنہوا کے مطابق امریکی دفترِ تجارتی نمائندہ (یوایس ٹی آر ) نے کہا کہ اگر یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک امریکی سروس فراہم کنندگان کی مسابقت کو محدود اور روکنے کے لیے امتیازی تدابیر جاری رکھتے ہیں تو امریکا کے پاس اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ یوایس ٹی آر کے مطابق ممکنہ جوابی اقدامات میں غیر ملکی سروسز پر فیسیں عائد کرنا یا پابندیاں لگانا شامل ہو سکتے ہیں۔
ایجنسی نے یہ بھی خبردار کیا کہ وہ اسی طرح کے اقدامات دوسرے ممالک کے خلاف بھی اپنانا شروع کر سکتی ہے جو یورپی یونین کی طرز کے ریگولیٹری حکمتِ عملی کو اپناتے ہیں۔یوایس ٹی آرنے الزام عائد کیا کہ یورپی یونین اور بعض رکن ممالک نے امریکی سروس فراہم کنندگان کے خلاف امتیازی اور پریشان کن مقدمات، ٹیکسز، جرمانے، اور ہدایات کا ایک تسلسل اختیار کیا ہے۔یوایس ٹی آر نے مزید کہاکہ امریکا نے کئی سال سے یورپی یونین کے ساتھ ان معاملات پر تشویش کا اظہار کیا ہے، لیکن اس کے باوجود کسی معقول جواب یا امریکی خدشات کو تسلیم کرنے کا کوئی معنی خیز عمل نہیں کیا گیا۔
ادارے نے یہ بھی کہا کہ یورپی سروس فراہم کنندگان نے دہائیوں تک آزادانہ طور پر امریکا میں کام کیا ہے اور امریکی مارکیٹ اور صارفین تک رسائی کا فائدہ اٹھایا ہے، اس کے ساتھ ساتھ کئی یورپی ٹیکنالوجی کے بڑے اداروں کا ذکر کیا ہے جو امریکا میں وسیع پیمانے پر موجود ہیں۔واضح ر ہے حال ہی میں یورپی کمیشن نے امریکی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں گوگل اور میٹا کے خلاف دو اینٹی ٹرسٹ تحقیقات شروع کی ہیں اور ایلون مسک کے پلیٹ فارم ایکس پر ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کی پہلی خلاف ورزی پر 120 ملین یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے۔








