بیجنگ ۔17دسمبر (اے پی پی):چین نے فلپائن پر متنازعہ جزیرے کے قریب پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں حقائق کو مسخ کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ رائٹرز کے مطابق چین کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز فلپائن پر الزام عائد کیا کہ اس نے جنوبی بحیرہ چین میں متنازعہ سبینہ شول کے قریب چینی کوسٹ گارڈ اور فلپائنی ماہی گیروں کے درمیان ہونے والے واقعے کے بارے …
چین کا فلپائن پر متنازعہ جزیرے کے قریب پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں حقائق کو مسخ کرنے کا الزام

مزید خبریں
بیجنگ ۔17دسمبر (اے پی پی):چین نے فلپائن پر متنازعہ جزیرے کے قریب پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں حقائق کو مسخ کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ رائٹرز کے مطابق چین کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز فلپائن پر الزام عائد کیا کہ اس نے جنوبی بحیرہ چین میں متنازعہ سبینہ شول کے قریب چینی کوسٹ گارڈ اور فلپائنی ماہی گیروں کے درمیان ہونے والے واقعے کے بارے میں حقائق کو مسخ کیا ہے۔
چین نے اپنی کارروائیوں کو "جائز اور قانونی” قرار دیا۔چینی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ چین تمام خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کے جواب میں مضبوط اور مؤثر اقدامات کرے گا۔اس واقعے پر چین کی وزارت دفاع نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں مزید کہا گیا کہ چین اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ضروری کارروائیاں جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ فلپائن کی کوسٹ گارڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ تین فلپائنی ماہی گیر اس وقت زخمی ہوئے اور دو کشتیاں تباہ ہوئیں جب چینی کوسٹ گارڈ کے جہازوں نے ان کی اینکر لائنز کاٹ دیں اور سبینہ شول کے قریب واٹر کینن سے حملہ کیا۔








