جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام ، مسافر آف لوڈ

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔مسافر ابرار احمد فلائٹ نمبر PF-784 کے ذریعے ورک ویزے پر سائوتھ افریقہ جا رہا تھا۔مسافر کا تعلق جہلم سے ہے۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا ۔مسافر کے پاسپورٹ پر سائوتھ افریقہ کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔مسافر …

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔مسافر ابرار احمد فلائٹ نمبر PF-784 کے ذریعے ورک ویزے پر سائوتھ افریقہ جا رہا تھا۔مسافر کا تعلق جہلم سے ہے۔

امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا ۔مسافر کے پاسپورٹ پر سائوتھ افریقہ کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔مسافر کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔