کینبرا۔18دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈائی ساحل پر نئے سال کی رات کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔العربیہ کے مطابق گزشتہ اتوار کو ہونے والے خونریز "دہشت گردانہ" حملے کے بعدیہ فیصلہ مقامی کونسل کے مشورے سے کیا گیا۔منتظمین نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے معاشرے کے ہزاروں افراد، آسٹریلیا کے اندر اور باہر سے بونڈائی ساحل پر نئے سال کی رات …
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈائی ساحل پر نئے سال کی رات کی تقریبات منسوخ

مزید خبریں
کینبرا۔18دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈائی ساحل پر نئے سال کی رات کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔العربیہ کے مطابق گزشتہ اتوار کو ہونے والے خونریز "دہشت گردانہ” حملے کے بعدیہ فیصلہ مقامی کونسل کے مشورے سے کیا گیا۔منتظمین نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے معاشرے کے ہزاروں افراد، آسٹریلیا کے اندر اور باہر سے بونڈائی ساحل پر نئے سال کی رات کی تقریبات کی واپسی کے منتظر تھے،
جو ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں پہلی بار ہونی تھیں۔بیان میں مزید کہا گیاکہ لیکن ہم بونڈائی میں خاص طور پر دکھ کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہیں۔ جب مناسب وقت آئے گا، ہم دوبارہ اسی دیکھ بھال تعلق اور خوشی کے جذبے کے ساتھ واپس آئیں گے جو ہمیں ممتاز کرتا ہے۔منسوخ ہونے والی تقریبات میں الیکٹرانک میوزک کا میلہ اور خاندانی سرگرمیاں شامل تھیں۔








