سعودی وزیر خارجہ سے فرانسیسی ہم منصب کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض ۔18دسمبر (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے فرانسیسی ہم منصب جین نول بیروٹ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور فرانس کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک سٹڈیز کے بورڈ …

ریاض ۔18دسمبر (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے فرانسیسی ہم منصب جین نول بیروٹ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور فرانس کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک سٹڈیز کے بورڈ آف ٹرسٹیز اور کنگ فیصل سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسلامک سٹیڈیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز اور آکسفورڈ سینٹر بورڈ آف ٹرسٹیز کے ارکان کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں فکری اور ثقافتی اقدامات میں مشترکہ تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا، جس کا مقصد مکالمے، رواداری، بقائے باہمی اور افہام و تفہیم کی اقدار کو فروغ دینآ اعتدال اور مرکزیت کی کوششوں کو سپورٹ کرنا ہے۔