واشنگٹن ۔18دسمبر (اے پی پی):امریکا نے وینزویلا سے تیل کے مبینہ حقوق واپس لینے کا اعلان کردیا ۔ تاس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا وینزویلا میں اپنے وہ تیل کے حقوق واپس چاہتا ہے جو ان کے بقول غیرقانونی طور پر چھین لیے گئے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا نے حالیہ برسوں میں امریکا کے توانائی سے متعلق حقوق اور تیل پر …
امریکا کا وینزویلا سے تیل کے مبینہ حقوق واپس لینے کا اعلان

مزید خبریں
واشنگٹن ۔18دسمبر (اے پی پی):امریکا نے وینزویلا سے تیل کے مبینہ حقوق واپس لینے کا اعلان کردیا ۔ تاس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا وینزویلا میں اپنے وہ تیل کے حقوق واپس چاہتا ہے جو ان کے بقول غیرقانونی طور پر چھین لیے گئے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا نے حالیہ برسوں میں امریکا کے توانائی سے متعلق حقوق اور تیل پر قبضہ کر لیا۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو یاد ہوگا، انہوں نے ہمارے تمام توانائی کے حقوق لے لیے، زیادہ عرصہ نہیں ہوا، انہوں نے ہمارا سارا تیل لے لیا اور ہم اسے واپس چاہتے ہیں، یہ سب غیرقانونی طور پر لیا گیا۔اس سے قبل صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا تھا کہ وینزویلا جنوبی امریکا کی تاریخ کے سب سے بڑے بحری بیڑے سے گھرا ہوا ہے، جو مزید بڑھے گا، اور یہ دباؤ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کاراکاس امریکا کو مبینہ طور پر چوری کیا گیا تیل اور دیگر اثاثے واپس نہیں کرتا۔
امریکی حکومت نے وینزویلا پر منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ناکافی اقدامات کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے سی آئی اے کو وینزویلا میں خفیہ کارروائیوں کی اجازت دے دی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکا جلد منشیات فروش گروہوں کے خلاف حملے شروع کر سکتا ہے۔








