تھائی لینڈ کمبوڈیا سرحد پر جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے تھائی فوجیوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی

بنکاک ۔18دسمبر (اے پی پی):کمبوڈیا کی سرحد پر تھائی فوج اور کمبوڈیائی افواج کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے تھائی فوجیوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔شنہوا کے مطابق تھائی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، 17 دسمبر کو سیساکیٹ اور سا کیاو صوبوں میں ہونے والی مسلح جھڑپوں میں دو مزید تھائی فوجی مارے گئے۔یہ جھڑپیں 7 دسمبر کو تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد …

بنکاک ۔18دسمبر (اے پی پی):کمبوڈیا کی سرحد پر تھائی فوج اور کمبوڈیائی افواج کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے تھائی فوجیوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔شنہوا کے مطابق تھائی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، 17 دسمبر کو سیساکیٹ اور سا کیاو صوبوں میں ہونے والی مسلح جھڑپوں میں دو مزید تھائی فوجی مارے گئے۔یہ جھڑپیں 7 دسمبر کو تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر شروع ہوئی تھیں۔ 8 دسمبر کو تھائی فوج نے بتایا تھا کہ کمبوڈیائی فورسز نے سرحدی علاقے میں تھائی پوزیشنوں کو گولہ باری شروع کر دی تھی۔

جواب میں تھائی فضائیہ نے کمبوڈیائی فوجی انفراسٹرکچر پر حملہ کیا۔اگرچہ کمبوڈیا نے اپنے جانی نقصان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں، لیکن تھائی حکام کا کہنا ہے کہ ان جھڑپوں میں 200 سے زائد کمبوڈیائی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ کمبوڈیا کے وزیر اطلاعات نیٹ پیکٹرا نے پہلے کہا تھا کہ ان جھڑپوں میں 15 شہری بھی ہلاک ہوئے۔روس کی ایمبیسیز نے دونوں ممالک میں اپنے شہریوں کو سرحدی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔