اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کھاد کے شعبے کو گیس کی فراہمی سے متعلق امور پر غور کے لئے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں موجودہ گیس سپلائی کے تسلسل اور یوریا کی طویل المدتی پیداوار کے لئے مستقبل میں گیس کی فراہمی کو محفوظ بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کسانوں …
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کھاد کے شعبے کو گیس کی فراہمی سے متعلق امور پر غور کے لئے قائم کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کھاد کے شعبے کو گیس کی فراہمی سے متعلق امور پر غور کے لئے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں موجودہ گیس سپلائی کے تسلسل اور یوریا کی طویل المدتی پیداوار کے لئے مستقبل میں گیس کی فراہمی کو محفوظ بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کسانوں کے لئے مناسب قیمتوں پر کھاد کی پائیدار دستیابی یقینی بنانے، سپلائی چین کو مضبوط کرنے، قیمتوں میں استحکام، فصلوں کی بہتر پیداوار اور قومی غذائی تحفظ کے فروغ پر زور دیا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء برائے توانائی،پٹرولیم، قومی غذائی تحفظ، اقتصادی امور اور موسمیاتی تبدیلی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، بجلی و پٹرولیم کی وزارتوں کے سیکرٹریز، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں طے کی گئی سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔








