پی سی جی اے نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمارجاری کردیئے

ملتان۔ 18 دسمبر (اے پی پی):پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں،جس کے مطابق 15دسمبر2025ءتک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 53لاکھ ایک ہزار408گانٹھ کپاس آئی، 15دسمبر2024ءتک 53 لاکھ67ہزار334گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی،گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں سال اب تک 65ہزار926گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے، کمی کی شرح 1.23فیصد رہی۔ صوبہ …

ملتان۔ 18 دسمبر (اے پی پی):پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں،جس کے مطابق 15دسمبر2025ءتک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 53لاکھ ایک ہزار408گانٹھ کپاس آئی، 15دسمبر2024ءتک 53 لاکھ67ہزار334گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی،گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں سال اب تک 65ہزار926گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے، کمی کی شرح 1.23فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 24لاکھ 53ہزار265گانٹھ کپاس آئی ہے ،جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل25لاکھ93ہزار949گانٹھ کپاس سے ایک لاکھ40 ہزار684گانٹھ کم ہے۔

پنجاب میں کمی کی شرح5.42فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 28لاکھ48ہزار 143گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے، جو کہ گزشتہ سال اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل27لاکھ73ہزار385گانٹھ کپاس سے 74ہزار758گانٹھ زیادہ ہے،صوبہ سندھ میں اضافے کی شرح 2.70فیصدرہی۔ 15دسمبر2025تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے52لاکھ2ہزار624گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 309جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز/ٹریڈرز نے رواں سیزن میں ایک لاکھ 75ہزار200گانٹھ روئی خرید کی جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 44لاکھ 90ہزار561گانٹھ روئی خرید ی ہے۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(ٹی سی پی)نے کاٹن سیزن 2025-26میں خریداری نہیں کی ہے۔ صوبہ پنجاب میں 163جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور23لاکھ93ہزار859گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ ضلع ملتان میں 15دسمبر2025تک 35ہزار239گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں 15ہزار568گانٹھ کپاس،ضلع خانیوال میں ایک لاکھ25ہزار 530گانٹھ کپاس، ضلع مظفر گڑھ میں 32 ہزار250گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں تین لاکھ12ہزار57گانٹھ کپاس،

ضلع راجن پور میں 33ہزار804گانٹھ کپاس ضلع لیہ میں ایک لاکھ892گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں ایک لاکھ78ہزار862گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 92ہزار43گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یارخان میں تین لاکھ29ہزار911گانٹھ کپاس،ضلع بہاولپورمیں تین لاکھ85ہزار147گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں چھ لاکھ48ہزار539گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ ضلع سانگھڑمیں 12لاکھ54ہزار 938گانٹھ کپاس،

ضلع میر پور خاص میں 70 ہزار100گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 81ہزار944گانٹھ کپاس، ضلع نو شہرو فیروز میں دولاکھ27ہزار,855گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں دولاکھ29ہزار434گانٹھ کپاس، ضلع سکھر میں تین لاکھ34ہزار743 گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 41 ہزار600گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں ایک لاکھ47ہزار656گانٹھ کپاس اور صوبہ بلوچستان میں ایک لاکھ76ہزار890گانٹھ فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک چھ لاکھ 35ہزار647گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔

مزید خبریں