لاہور۔18دسمبر (اے پی پی):حکومتِ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی (WCLA) نے تاریخی پاک ٹی ہائوس میں ایک پروقار مشاعرے "شامِ سخن" کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد عہد ساز شاعر منیر نیازی کی فکری اور شعری میراث کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔محفلِ مشاعرہ کی صدارت رانا غلام محی الدین نے جبکہ تقریب کی خاص بات شاعر منیر نیازی …
والڈ سٹی اتھارٹی کے زیرِ اہتمام شاعر منیر نیازی کو خراجِ عقیدت پیش کر نے کیلئے "شامِ سخن” کا انعقاد

مزید خبریں
لاہور۔18دسمبر (اے پی پی):حکومتِ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی (WCLA) نے تاریخی پاک ٹی ہائوس میں ایک پروقار مشاعرے "شامِ سخن” کا انعقاد کیا۔
اس تقریب کا مقصد عہد ساز شاعر منیر نیازی کی فکری اور شعری میراث کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔محفلِ مشاعرہ کی صدارت رانا غلام محی الدین نے جبکہ تقریب کی خاص بات شاعر منیر نیازی کی اہلیہ بیگم ناہید منیر نیازی کی خصوصی شرکت تھی۔
تقریب میں ممتاز شعرا کرام بشمول بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) صادق رائے، واجد امیر، احمد کامران اور ندیم احسن شاہ نے اپنا کلام پیش کیا۔ شعرا کے امید اور احیاء کے موضوعات پر مبنی اشعار نے حاضرین کے دلوں کو گرما دیا اور خوب داد سمیٹی۔
اس موقع پرڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی نجم الثاقب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:”اس تقریب کا انعقاد اتھارٹی کی ان کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت پاک ٹی ہائوس کو دوبارہ ثقافتی و ادبی تبادلے کے مرکز کے طور پر بحال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ باقاعدگی سے مشاعروں کا انعقاد کر کے ہم لاہور کی بھرپور ادبی تاریخ اور نئی نسل کے درمیان تعلق کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تاکہ لاہور کا ایک علمی، ادبی اور فنی شہر کے طور پر تشخص مزید نمایاں ہو سکے۔








