فیصل آباد۔ 19 دسمبر (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادنے کاشتکاروں کو گاجر کی برداشت سے 2ہفتے قبل آبپاشی بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ کاشتکار گاجر کی برداشت میں احتیاط سے کام لیں اور جب گاجر کی موٹائی 3سے4 سینٹی میٹر تک ہو جائے تو اسے برداشت کرنے میں تاخیر نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ گاجر کی بروقت برداشت سے اس میں مٹھاس …
فیصل آباد،کاشتکاروں کو گاجر کی برداشت سے 2ہفتے قبل آبپاشی بند کرنے کی ہدایت
فیصل آباد۔ 19 دسمبر (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادنے کاشتکاروں کو گاجر کی برداشت سے 2ہفتے قبل آبپاشی بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ کاشتکار گاجر کی برداشت میں احتیاط سے کام لیں اور جب گاجر کی موٹائی 3سے4 سینٹی میٹر تک ہو جائے تو اسے برداشت کرنے میں تاخیر نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ گاجر کی بروقت برداشت سے اس میں مٹھاس زیادہ بڑھ جاتی ہے لیکن اگر برداشت کے وقت تک اسے پانی دیاجاتارہے تو اس کی مٹھاس میں مسلسل کمی واقع ہوتی رہتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ زمین کے وتر حالت میں ہونے سے گاجروں کی برداشت میں بھی مشکل کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ گاجر کا بیج تیارکرنے کےلئے گاجر کے ڈک کی منتقلی ایک دو روز میں مکمل کی جاسکتی ہے نیز ایک ایکڑ گاجر کی فصل سے تین ایکڑ بیج کی فصل کے ڈک حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار مزید رہنمائی کےلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔









