سکول سطح پر کرکٹ کا فروغ مستقبل کے قومی ہیروز تیار کرے گا، محسن نقوی

لاہور۔20دسمبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکول لیول پر کرکٹ کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور یہی کھلاڑی آگے چل کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار قذافی اسٹیڈیم میں غنی سکول ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محسن نقوی نے …

لاہور۔20دسمبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکول لیول پر کرکٹ کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور یہی کھلاڑی آگے چل کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار قذافی اسٹیڈیم میں غنی سکول ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ نے سکول کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے جو قابلِ ستائش ہے۔

انہوں نے کرکٹ ڈویلپمنٹ کے لیے بیکن ہاؤس کو 50 لاکھ روپے جبکہ ایچیسن کالج کو 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیکن ہاؤس اور ایچیسن کالج میں پی سی بی کنسرٹس کا انعقاد کرے گا۔ چیئرمین پی سی بی نے فائنل جیتنے پر بیکن ہاؤس کی ٹیم کو ٹرافی پیش کی اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل فیصل کھوکھر، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور انوار احمد غنی نے بھی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

 

مزید خبریں