گوجرانوالہ۔ 24 دسمبر (اے پی پی):پرنسپل ایگریکلچر آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعظم مغل اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن منور حسین کی قیادت میں محکمہ زراعت( توسیع) تحصیل گوجرانوالہ کی طرف سے تلونڈی موسیٰ خاں تحصیل و ضلع گوجرانوالہ میں زیادہ گندم آگاؤ مہم کے سلسلہ میں یوم کاشتکاراں کا انعقاد کیا گیا۔جس میں علاقہ بھر کے کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر پرنسپل ایگریکلچر آفیسر/اسسٹنٹ …
گوجرانوالہ،محکمہ زراعت( توسیع) تحصیل کی طرف سے زیادہ گندم آگاؤ مہم کے سلسلہ میں یوم کاشتکاراں کا انعقاد کیا گیا
گوجرانوالہ۔ 24 دسمبر (اے پی پی):پرنسپل ایگریکلچر آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعظم مغل اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن منور حسین کی قیادت میں محکمہ زراعت( توسیع) تحصیل گوجرانوالہ کی طرف سے تلونڈی موسیٰ خاں تحصیل و ضلع گوجرانوالہ میں زیادہ گندم آگاؤ مہم کے سلسلہ میں یوم کاشتکاراں کا انعقاد کیا گیا۔جس میں علاقہ بھر کے کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
اس موقع پر پرنسپل ایگریکلچر آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)گوجرانوالہ محمد اعظم مغل اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن منور حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں اور زمینداروں کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، ملک کو زرعی لحاظ سے خود کفیل بنانے کیلئے اور گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکار محکمہ زراعت توسیع کی ہدایات پر عمل کریں۔۔
مزید یہ کہ کاشتکار بھائی حکومت پنجاب کی طرف سے جاری سکیموں سے بھرپور استفادہ اٹھائیں اور محکمے کی ہدایات کی روشنی میں کاشتکاری کے جدید اصول اپنا کر فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کرکے ملک کو زراعت میں خود کفیل بنانے میں مدد کریں اورفصل گندم میں اگنے والی جڑی بوٹیوں کے بروقت اور مؤثر کنٹرول کی اہمیت، کھادوں کے متوازن استعمال اور فصل کے نازک مراحل پر آبپاشی کی طرف خصوصی دھیان رکنے کے بارے میں بھی تفصیل سےکاشتکاروں کو آگاھی دی گئی۔ اس موقع پر زراعت آفیسر(توسیع) ایمن آباد جابر ریاض سندھو۔ ذوالفقار علی سندھو،پرویز گوندل اور بلال خاں ہیلپر بھی موجود تھے۔









