ملتان۔ 26 دسمبر (اے پی پی):سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ کپاس کی اگیتی کاشت کے لیے موزوں تحصیلوں اور سفارش کردہ اقسام کی فہرست جلد جاری کر دی جائے گی تاکہ کاشتکار بروقت اور بہتر منصوبہ بندی کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےملتان میں کپاس کی اگیتی اور موسمی کاشت کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں …
کپاس کی اگیتی کاشت کے لیے موزوں تحصیلوں اور سفارش کردہ اقسام کی فہرست جلد جاری ہوگی.سیکرٹری زراعت پنجاب
ملتان۔ 26 دسمبر (اے پی پی):سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ کپاس کی اگیتی کاشت کے لیے موزوں تحصیلوں اور سفارش کردہ اقسام کی فہرست جلد جاری کر دی جائے گی تاکہ کاشتکار بروقت اور بہتر منصوبہ بندی کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےملتان میں کپاس کی اگیتی اور موسمی کاشت کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں کاٹن فورم کی جانب سے تیار کردہ جامع تجاویز پیش کی گئیں،جن کی روشنی میں صوبہ پنجاب میں آئندہ کپاس کی کاشت کے لیے حکمتِ عملی کو حتمی شکل دے دی گئی۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی، وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی،ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس شبیر احمد خان،ڈائریکٹر جنرلز محکمہ زراعت پنجاب نوید عصمت کاہلوں، ڈاکٹر عامر رسول، ڈاکٹر عبدالقیوم، کنسلٹنٹ محکمہ زراعت ڈاکٹر محمد انجم علی، کاٹن ایکسپرٹس سید حسن رضا، ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ، ڈاکٹر خالد حمید اور اپٹما کے کاٹن ایڈوائزر ڈاکٹر سمیت دیگر ماہرین نے شرکت کی۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ لمبے ریشے والی کپاس کی اعلیٰ اقسام کی کاشت کو فروغ دیا جائے گا تاکہ ملکی ٹیکسٹائل صنعت کو معیاری خام مال کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ بہاولپور ڈویژن کو باقاعدہ کاٹن ویلی میں تبدیل کرنے کے لیے دو ارب روپے سے زائد مالیت کا خصوصی پروگرام جاری ہےجس سے کپاس کی پیداوار میں اضافہ اور کاشتکاروں کی آمدن میں بہتری آئے گی۔اجلاس کے بعد سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے ماڈل ایگریکلچر مال ملتان کا دورہ کیا اور وہاں جاری آپریشنل سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ماڈل ایگریکلچر مالز پر خصوصی پروموشنل پیکجز متعارف کرائے جائیں جبکہ کاشتکاروں کی سہولت کے لیے آن لائن خریداری کا نظام بھی جلد نافذ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جدید رینٹل مشینری اور ڈرون سپرے سروسز کی فراہمی کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا تاکہ جدید زرعی ٹیکنالوجی عام کاشتکار تک پہنچ سکے۔بعد ازاں سیکرٹری زراعت پنجاب نے ملتان میں کراپ رپورٹنگ سروس کے ڈویژنل دفتر کی تعمیر کا سنگِ بنیاد بھی رکھا، جس سے زرعی ڈیٹا کے مؤثر انتظام اور فصلوں کی بہتر نگرانی میں مدد ملے گی۔









