وزیرِداخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کی وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوںکو غیر قانونی طور پربلٹ پروف بنانے والی فیکٹری کے خلاف کارروائی، فیکٹری سیل کرکے مالکان اور انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

وزیرِداخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کی وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوںکو غیر قانونی طور پربلٹ پروف بنانے والی فیکٹری کے خلاف کارروائی، فیکٹری سیل کرکے مالکان اور انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیرِداخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوںکو غیر قانونی طور پربلٹ پروف بنانے والی فیکٹری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری سیل کرکے …

وزیرِداخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کی وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوںکو غیر قانونی طور پربلٹ پروف بنانے والی فیکٹری کے خلاف کارروائی، فیکٹری سیل کرکے مالکان اور انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیرِداخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوںکو غیر قانونی طور پربلٹ پروف بنانے والی فیکٹری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری سیل کرکے مالکان اور انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سیکٹرآئی نائن تھری میں واقع ایڈوس نامی فرم وزارتِ داخلہ سے منظوری حاصل کیے بغیر گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ میں ملوث پائی گئی۔ ایف آئی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی کے دوران فیکٹری انتظامیہ نہ تو بلٹ پروف بنائی جانے والی گاڑیوں کےلئے وزارتِ داخلہ کااجازت نامہ پیش کر سکی اور نہ ہی دیگرمطلوبہ کوائف مہیا کر سکی۔ ایف آئی اے نے فیکٹری سیل کرتے ہوئے فرم مالکان اور انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔

Leave a Reply