ملتان ۔ 01 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گندم کے پیداواری مقابلہ جات 2025-26 کا انعقاد کیا جا رہا ہے،ان مقابلہ جات کا مقصد گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کاشتکاروں کو ٹریکٹرز سمیت بھاری نقد انعامات دیے جائیں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ …
صوبہ بھر میں گندم کے پیداواری مقابلہ جات 2025-26 کا انعقاد ،کاشتکاروں کے لیے ٹریکٹرز اور بھاری نقد انعامات کا اعلان

مزید خبریں
ملتان ۔ 01 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گندم کے پیداواری مقابلہ جات 2025-26 کا انعقاد کیا جا رہا ہے،ان مقابلہ جات کا مقصد گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کاشتکاروں کو ٹریکٹرز سمیت بھاری نقد انعامات دیے جائیں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ صوبائی سطح پر اول انعام 85 ہارس پاور ٹریکٹر، دوم انعام 75 ہارس پاور ٹریکٹر جبکہ سوم انعام 60 ہارس پاور ٹریکٹر رکھا گیا ہے۔
اسی طرح ضلعی سطح پر اول انعام 10 لاکھ روپے، دوم 8 لاکھ روپے اور سوم 5 لاکھ روپے نقد انعام مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کے پیداواری مقابلہ میں وہ کاشتکار حصہ لے سکتے ہیں جن کے پاس 5 ایکڑ یا اس سے زائد زیر کاشت رقبہ موجود ہو۔ شرکت کے لیے مقررہ شرائط و ضوابط درخواست فارم پر درج ہیں۔ درخواست فارم متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع یا زراعت آفیسر توسیع کے دفتر سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی سرکاری ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے اور اس کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، ان کے اہل خانہ، گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری ملازمین اور محکمہ زراعت پنجاب کے ملازمین اس مقابلہ میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ مزید معلومات کے لیے کاشتکار زرعی ہیلپ لائن 0800-17000 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔








