مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں محمد زبیر،مریم اورنگزیب اور طلال چوہدری کی پی ٹی وی نیوز سے گفتگو

وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں، قوم کی دعاﺅں کی بدولت آپریشن کامیاب ہوگااور صحت یابی کے بعد وطن واپس آئیں گے مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں محمد زبیر،مریم اورنگزیب اور طلال چوہدری کی پی ٹی وی نیوز سے گفتگو اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں اور وزراءنے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی …

وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں، قوم کی دعاﺅں کی بدولت آپریشن کامیاب ہوگااور صحت یابی کے بعد وطن واپس آئیں گے
مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں محمد زبیر،مریم اورنگزیب اور طلال چوہدری کی پی ٹی وی نیوز سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں اور وزراءنے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی اور آپریشن کی کامیابی کے لئے دعائیں کی ہیں اور کہا ہے کہ پوری قوم کی دعاﺅں سے وزیراعظم صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں گے۔ پیر کو پی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد سے جلد صحت یابی کے لئے ہم سب دعا گو ہیں۔ (آج) منگل کو ان کی ہارٹ سرجری ہونی ہے۔ قوم کی دعاﺅں کی بدولت آپریشن کامیاب ہوگا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کامیاب آپریشن اور صحت یابی کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

Leave a Reply