کوئٹہ۔ 02 جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسرچ زراعت بلوچستان عبدالروف خان کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی سرپرستی میں محکمہ زراعت ریسرچ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ صوبے کے زرعی شعبے کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ انہوں نے نئے سال کی آمد پر قوم کومبارکباد پیش کی اور صوبے میں زراعت کے شعبے میں مثبت تبدیلی لانے کے …
بلوچستان حکومت کی سرپرستی میں محکمہ زراعت ریسرچ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ڈی جی ریسرچ زراعت

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 02 جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسرچ زراعت بلوچستان عبدالروف خان کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی سرپرستی میں محکمہ زراعت ریسرچ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ صوبے کے زرعی شعبے کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ انہوں نے نئے سال کی آمد پر قوم کومبارکباد پیش کی اور صوبے میں زراعت کے شعبے میں مثبت تبدیلی لانے کے عزم کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ زراعت بلوچستان کی معیشت کا اہم ستون ہے اور ہم نئے سال میں تحقیقی عمل کو مزید فعال بنا کر کسانوں کی رہنمائی، بیجوں کی بہتری، پانی کے موثر استعمال اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2026 بلوچستان کے کسانوں، زمینداروں اور زرعی ماہرین کے لیے خوش حالی، ترقی اور نئی کامیابیاں لے کر آئے گا۔








