فیصل آباد،باغبانوں کوجنوری کے دوران انگور کی قلمیں تیار اور شاخ تراشی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 02 جنوری (اے پی پی):ترجمان نظامت زرعی اطلاعات ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد اسحاق لاشاری نے باغبانوں کو جنوری کے دوران انگور کی اقسام کنگز روبی، فلیم سیڈلیس،پرلٹ،تھامپسن سیڈلیس کی قلمیں تیار اور شاخ تراشی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری کے مذکورہ ایام میں جب انگور کی بیلیں خوابیدہ حالت میں …

فیصل آباد۔ 02 جنوری (اے پی پی):ترجمان نظامت زرعی اطلاعات ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد اسحاق لاشاری نے باغبانوں کو جنوری کے دوران انگور کی اقسام کنگز روبی، فلیم سیڈلیس،پرلٹ،تھامپسن سیڈلیس کی قلمیں تیار اور شاخ تراشی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری کے مذکورہ ایام میں جب انگور کی بیلیں خوابیدہ حالت میں ہو ں تو ان کی شاخ تراشی کے عمل کے ساتھ قلمیں تیار کر لی جائیں اور قلمیں تیار کرنے کے بعد انہیں چھوٹے چھوٹے بنڈلوں کی صورت میں باندھ کر نمدارریت یا مٹی میں کم و بیش ایک ماہ کےلئے دبادیاجائے

کیونکہ اس عمل کے نتیجے میں قلمیں نرسری میں لگانے کے بعد جلد ہی جڑیں اور پھوٹ نکالنا شروع کردیتی ہیں۔انہوں نےکہا کہ انگور کی کاشت تقریباًہر قسم کی زمین میں کی جاسکتی ہے تاہم انگورکی کامیاب کاشت کے لئے درمیانی ذرخیز، ہلکی میرا اور مناسب مقدار میں نامیاتی مادہ رکھنے والی زمین زیادہ موزوں ہے البتہ کلراٹھی، سیم زدہ اور بھاری میرازمین سمیت ایسی زمین جس میں پانی دیر تک کھڑارہے وہ انگور کی کاشت کے لئے مناسب نہیں۔انہوں نے کہاکہ ماہرین زراعت کی مشاورت سے انگور کی کاشت سے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔