فیصل آباد۔ 02 جنوری (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ نے پولٹری فارمرزکو ہدایت کی ہے کہ شدید موسم سرما میں مرغیوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمدیقینی بنایاجائے اور شیڈزکی اچھی طرح صفائی سمیت اچھی قسم کے سپرے یا جراثیم کش ادویات کا استعمال بھی ممکن بنایا جائے تاکہ عوام کو صحتمند مرغیوں کے گوشت کی فراہمی ممکن ہو سکے۔محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ …
پولٹری فارمرزموسم سرما میں مرغیوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمدیقینی بنائیں، ڈاکٹرریحانہ کوثر

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 02 جنوری (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ نے پولٹری فارمرزکو ہدایت کی ہے کہ شدید موسم سرما میں مرغیوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمدیقینی بنایاجائے اور شیڈزکی اچھی طرح صفائی سمیت اچھی قسم کے سپرے یا جراثیم کش ادویات کا استعمال بھی ممکن بنایا جائے تاکہ عوام کو صحتمند مرغیوں کے گوشت کی فراہمی ممکن ہو سکے۔محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد کی ترجمان ڈاکٹر ریحانہ کوثر نے اے پی پی کو بتایا کہ لائیو سٹاک فارمرز خصوصاً مرغی پال حضرات شیڈ کا درجہ حرارت 75سے80فارن ہائٹ تک برقرار رکھیں اور سردیوں میں ٹھنڈی ہوا کیلئے پلاسٹک کے پردے لگانے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ سردیوں میں پرندوں کو وٹا من ای دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پرندہ مر جائے تو اسے گہرا گڑھا کھود کر زمین میں دبا دینا چاہیے اور فارم کے ارد گرد چونا بھی چھڑک دیا جائے تاکہ جراثیم پیدا ہونے کا خطرہ کم سے کم ہو سکے۔انہوں نے شیڈول کے مطابق پرندوں کی ویکسی نیشن کرا نے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک فری ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے لہٰذا لائیو سٹاک فارمرز یا دیگر سٹیک ہولڈرز صبح9سے شام5بجے تک مذکورہ ہیلپ لائن پر مفت رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کے فیلڈ سٹاف سے مشاورت و رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔








