صوبہ بلوچستان کو قدرت نے دوسرے نعمتوں کے ساتھ ساتھ آرٹس موسیقی شاعری اور ادب سے بھی نوازا ہے،سیکرٹری ثقافت حمیداللہ خان ناصر

کوئٹہ۔ 02 جنوری (اے پی پی):صوبائی سیکرٹری ثقافت حمیداللہ خان ناصر نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کو قدرت نے دوسرے نعمتوں کے ساتھ ساتھ آرٹس موسیقی شاعری اور ادب سے بھی نوازا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بہترین ادب کو محفوظ بنایا جائے اور شاعر اور ادیبوں کی سرپرستی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے کے ادباء کی دادرسی کیلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا …

کوئٹہ۔ 02 جنوری (اے پی پی):صوبائی سیکرٹری ثقافت حمیداللہ خان ناصر نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کو قدرت نے دوسرے نعمتوں کے ساتھ ساتھ آرٹس موسیقی شاعری اور ادب سے بھی نوازا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بہترین ادب کو محفوظ بنایا جائے اور شاعر اور ادیبوں کی سرپرستی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے کے ادباء کی دادرسی کیلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان رائٹرز فورم کی کمیٹی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ کمیٹی میں بلوچستان رائٹرز فورم کی مکمل کابینہ نے شرکت کی۔ملاقات کے دوران سیکریٹری ثقافت بلوچستان حمید اللہ ناصر سے بلوچستان رائٹرز فورم کے وفد نے تفصیلی گفتگو کی۔ اجلاس میں فورم کی جانب سے چیف ایگزیکٹو پروفیسر محمد انور زیب، ڈپٹی آرگنائزر سید غریب شاہ انجم، استاد صابر ندیم، حمید عزیز آبادی، سائر عزیز، عبداللہ جوہر، حیدر عاطش، ہدایت فدا اور سلام صائم شریک تھے۔پروفیسر محمد انور زیب نے سیکریٹری ثقافت کو خوش آمدید کہا اور فورم کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر بلوچستان رائٹرز فورم کی جانب سے مطالبات پر مشتمل ایک تحریری دستاویز (چارٹر آف ڈیمانڈ) پیش کی گئی۔

سیکریٹری ثقافت خواجہ حمید اللہ ناصر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پیش کیے گئے مطالبات کو متعلقہ ڈائریکٹر اور حکام کے سامنے رکھا جائے گا اور ان پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا، تاہم جن امور پر فوری عمل ممکن نہ ہو سکا، انہیں مرحلہ وار آگے بڑھایا جائے گا۔ملاقات کے دوران فورم کے آئندہ ادبی منصوبوں، سالانہ سرگرمیوں، مشاعروں کے انعقاد اور نوجوان لکھاریوں کے لیے ادبی مواقع پیدا کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں بلوچستان رائٹرز فورم کی کابینہ نے براہوی اکیڈمی کے چیئرمین سوسن براہوی سے بھی ملاقات کی، جس میں فورم کے تمام اراکین شامل تھے۔سوسن براہوی نے بلوچستان رائٹرز فورم کی کابینہ کو خوش آمدید کہا اور فورم کی ادبی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ براہوی اکیڈمی اور بلوچستان رائٹرز فورم مل کر براہوی زبان، ادب اور ثقافت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔بلوچستان رائٹرز فورم نے سوسن براہوی کو براہوی اکیڈمی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ براہوی زبان کی ترقی

نوجوان اہلِ قلم کی حوصلہ افزائی، رواداری، محبت اور ادب دوستی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے اور زبان و ادب کی خدمت کو مزید مضبوط بنیادوں پر استوار کریں گے۔

مزید خبریں