وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین کی صحافیوں سے بات چیت

وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین کی صحافیوں سے بات چیت اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس موجود جے ایف تھندر 17 کامیاب ترین لڑاکا طیارہ ہے ‘یہ طیارے ایف 16 کی ضرورت پوری کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ‘ ایم آئی 35 ہیلی کاپٹروںکے حصول کے لیے روس سے بات چیت جاری …

وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین کی صحافیوں سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس موجود جے ایف تھندر 17 کامیاب ترین لڑاکا طیارہ ہے ‘یہ طیارے ایف 16 کی ضرورت پوری کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ‘ ایم آئی 35 ہیلی کاپٹروںکے حصول کے لیے روس سے بات چیت جاری ہے ‘پی او ایف میں بننے والے چھوٹے ہتھیار امریکہ ‘برطانیہ اور جرمنی سمیت دیگر ممالک میں ایکسپورٹ کیے جارہے ہیں ۔وہ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ امریکہ سے ایف 16طیاروں کے حوالے سے بات چیت ہورہی ہے‘اگر یہ طیارے مل جائیں تو ٹھیک ہیں اور نہ بھی ملے تو ہمارے پاس جو جے ایف تھنڈر لڑاکا طیارے ہیں وہ ایف 16کی ضروریات کو پوری کر رہے ہیں اور اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے دیگر ممالک سے بھی رجوع کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان میں حالیہ ڈورن حملے کے بعد شدید احتجاج کیا گیا ہے ‘دفتر خارجہ میں امریکہ کے سفیرکو طلب کرکے احتجاج بھی کیا گیا ‘آرمی چیف اور دیگر اعلی سطحی فورمز نے بھی اس معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply