سیالکوٹ ،گھیاتوری کی فصل کو ضرر رساں کیڑوں کے حملہ سے بچائو کے لئے پیشگی احتیاطی تدابیر اختیارکریں، محکمہ زراعت سمبڑیال

سیالکوٹ ۔ 05 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن)سمبڑیال صباء تحسین نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو گھیاتوری کی فصل کو ضرر رساں کیڑوں کے حملہ سے بچائو کے لئے پیشگی احتیاطی تدابیر اختیارکریں ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طورپر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے معیاری زہرکا …

سیالکوٹ ۔ 05 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن)سمبڑیال صباء تحسین نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو گھیاتوری کی فصل کو ضرر رساں کیڑوں کے حملہ سے بچائو کے لئے پیشگی احتیاطی تدابیر اختیارکریں ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طورپر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے معیاری زہرکا سپرے یقینی بنایا جائے تاکہ فصل کومعاشی حد تک پہنچنے والے نقصان سے بچایاجاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ضرر رساں کیڑوں اوربیماریوں سے متاثرہ پودے اکھاڑ کر فوری طورپر تلف کردینے چاہئیں تاکہ وہ دیگر صحت مند پودوں کومتاثر نہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ لال بھونڈی اور دیگرنقصان دہ کیڑوں کے کیمیائی تدارک کے لئے محکمہ زراعت کے مقامی فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے کیڑے مار، پھپھوندی کش ادویات کا سپرے کرکے مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔