ڈپٹی کمشنر خوشاب کا سفاری پارک جوہرآباد کا دورہ،جانوروں کی دیکھ بھال ،رہائش ودیگرسہولیات کا جائزہ لیا

جوہرآباد05 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے سفاری پارک جوہرآباد کا دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفسیر وائلڈ لائف ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف موجود تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے سفاری پارک میں رکھے گئے پالتو جانوروں کی دیکھ بھال ،رہن سہن ،خوراک سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر سفاری پارک جوہرآباد نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو سفاری پارک …

جوہرآباد05 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے سفاری پارک جوہرآباد کا دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفسیر وائلڈ لائف ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف موجود تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے سفاری پارک میں رکھے گئے پالتو جانوروں کی دیکھ بھال ،رہن سہن ،خوراک سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر سفاری پارک جوہرآباد نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو سفاری پارک کے مختلف حصوں میں جانوروں کے لیے لگائے جنگلے اور پوائنٹ جانوروں کی دیکھ بھال

،رہائش ودیگرسہولیات کے متعلق بریف کیا اور بتایا کہ سفاری پارک میں موجودزیبرہ ،منکیز،برڈزسمیت تمام جانوروں کی دیکھ بھال کا وسیع نظام موجود ہے ہر طرح سے ایک ایک جانور کا خیال رکھا جاتا ہے لیکن سفاری پارک میں جانوروں کی سکیورٹی کاایشو موجود ہے سٹاف اور سکیورٹی گارڈ کی کافی کمی کا سامنا موجود ہے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے سٹاف کی کمی ودیگر مسائل سمیت تحریری رپورٹ طلب کر لی ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے سفاری پارک میں صفائی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے پولیس لائن جوہرآباد کا بھی دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر خوشاب نے پیرا فورس میں بھرتی ھونے والے امیدواروں کی فزیکل فٹنس ودیگر پراسز کا بھی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ کسی امید وار کی حق تلفی نہیں ہونی چاہیے میرٹ کو مدنظر رکھا جائےڈپٹی کمشنر نے ڈی سی آفس کمپلیکس کا دورہ کیا اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبداللہ خان بھی ہمراہ تھے

ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے اے ڈی سی آر آفس، اسسٹنٹ کمشنر آفس ،ریکارڈ برانچ،کنٹرول روم،ایس این اے برانچ،اسلحہ برانچ سمیت ڈی سی آفس کمپلیکس کی مختلف برانچز میں سکیورٹی ، سٹاف کی حاضری اور صفائی سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنرخوشاب نے ڈی سی آفس کی تمام برانچز کے افسران اور ملازمین کو واضح طور پر وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی قومی فریضیہ سمجھ کر سر انجام دیں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر آفس آنے والے سائلین کی داد رسی کی جائے کسی بھی سائل کو کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اُن کے ساتھ حُسن اخلاق کے ساتھ پیش آئیں، ہماری اولین ترجیح لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے۔