ٹیوٹا آئندہ 3 سال کے دوران ایک لاکھ طلباءکو ٹریننگ دے کر مائیکرو سافٹ آفس کے سپیشلسٹ تیار کرے گی، چیئرمین ٹیوٹا

ٹیوٹا آئندہ 3 سال کے دوران ایک لاکھ طلباءکو ٹریننگ دے کر مائیکرو سافٹ آفس کے سپیشلسٹ تیار کرے گی، چیئرمین ٹیوٹا لاہور۔31 مئی(اے پی پی ) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) اپنے ایک لاکھ طلباءکوآئندہ 3سال کے دوران مائیکرو سافٹ ٹریننگ دلوائے گی۔ یہ ٹریننگ صوبہ بھر میں ٹیوٹا کے 117اداروں میں زیر تربیت نوجوانوں کو دی جائے گی۔ ٹیوٹا اداروں میں پڑھائے جانے والے ہر کورس …

ٹیوٹا آئندہ 3 سال کے دوران ایک لاکھ طلباءکو ٹریننگ دے کر مائیکرو سافٹ آفس کے سپیشلسٹ تیار کرے گی، چیئرمین ٹیوٹا
لاہور۔31 مئی(اے پی پی ) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) اپنے ایک لاکھ طلباءکوآئندہ 3سال کے دوران مائیکرو سافٹ ٹریننگ دلوائے گی۔ یہ ٹریننگ صوبہ بھر میں ٹیوٹا کے 117اداروں میں زیر تربیت نوجوانوں کو دی جائے گی۔ ٹیوٹا اداروں میں پڑھائے جانے والے ہر کورس کے ساتھ مائیکرو سافٹ ورڈ، پاور پوائنٹ اور ایکسل کی تربیت بھی دی جائے گی۔ تربیت حاصل کرنے والے مائیکرو سافٹ آفس سپیشلسٹ کہلوائیں گے۔ چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ایک اجلاس کے دوران ٹیوٹا سیکرٹریٹ میںمائیکروسافٹ کے کنٹری منیجرندیم اسلم ملک کے ساتھ کی جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی، ٹیوٹا افسران عامر عزیز، اظہر اقبال شاد اور ٹیوٹا کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Leave a Reply