صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی

ڈیرہ مراد جمالی۔ 06 جنوری (اے پی پی):صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران نصیرآباد ڈویژن میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، عوام کو درپیش مسائل، ان کے فوری اور دیرپا حل، ضلعی و ڈویژنل سطح پر حکومتی اقدامات اور انتظامی …

ڈیرہ مراد جمالی۔ 06 جنوری (اے پی پی):صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران نصیرآباد ڈویژن میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، عوام کو درپیش مسائل، ان کے فوری اور دیرپا حل، ضلعی و ڈویژنل سطح پر حکومتی اقدامات اور انتظامی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور نصیرآباد ڈویژن میں تعلیم، صحت

آبپاشی، لائیو اسٹاک اور بنیادی انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے لائیو اسٹاک کے شعبے میں بہتری، مویشی پال حضرات کے مسائل، ویکسینیشن، جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام اور دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ ملاقات کے دوران کمشنر نصیرآباد ڈویژن، اقدامات خصوصاً ترقیاتی منصوبوں کی سخت نگرانی اور ڈپٹی کمشنر کے ذریعہ مانیٹرنگ کو سراہا اور صوبائی حکومت کی حمایت کی مکمل یقین دہانی دہرائی۔