فیصل آباد۔ 07 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے ماہ جنوری کے دوران کھجور کے پودوں کو فاسفورس کھاد کی پوری اور نائٹروجن کی نصف مقدار ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)عدیل احمد نے اے پی پی کو بتایا کہ پھل نہ دینے والے کھجور کے پودوں کیلئے بھی ضروری ہے کہ انہیں نصف کیمیائی کھاد کے علاوہ گوبر والی کھاد بھی فراہم کی جائے۔ انہوں نے …
باغبانوں کوماہ جنوری کے دوران کھجور کے پودوں کو فاسفورس کھاد کی پوری اور نائٹروجن کی نصف مقدار ڈالنے کی ہدایت
فیصل آباد۔ 07 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے ماہ جنوری کے دوران کھجور کے پودوں کو فاسفورس کھاد کی پوری اور نائٹروجن کی نصف مقدار ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)عدیل احمد نے اے پی پی کو بتایا کہ پھل نہ دینے والے کھجور کے پودوں کیلئے بھی ضروری ہے کہ انہیں نصف کیمیائی کھاد کے علاوہ گوبر والی کھاد بھی فراہم کی جائے۔ انہوں نے بقیہ کھاد اگلے ماہ فروری کے آخری ہفتہ میں ڈالنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھادکے تنے سے ایک فٹ دور درخت کی شاخوں کے پھیلاؤ کے برابر زمین میں ڈال کر اچھی طرح گوڈی کرنے سے اس کے بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔









