لاہور آرٹس کونسل الحمراجدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے کے لیے اہم اقدام کا فیصلہ

لاہور۔7جنوری (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا نے دورِ جدید کی ضروریات اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ایک اہم اقدام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میںہالز، آرٹ گیلریز اور دیگر سہولیات کی ریزرویشن کو شفاف، موثر بنانے کے لیے آن لائن بکنگ سسٹم متعارف کروانے پر سنجیدہ پیش رفت جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں منعقد ہوا، جس …

لاہور۔7جنوری (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا نے دورِ جدید کی ضروریات اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ایک اہم اقدام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میںہالز، آرٹ گیلریز اور دیگر سہولیات کی ریزرویشن کو شفاف، موثر بنانے کے لیے آن لائن بکنگ سسٹم متعارف کروانے پر سنجیدہ پیش رفت جاری ہے۔

اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کی۔ اجلاس میں ادارے کے تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران آن لائن بکنگ سروس کے ابتدائی اقدامات، فریم ورک اور روڈ میپ پر تفصیلی غورکیا گیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ آن لائن بکنگ کے ذریعے نہ صرف شفافیت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے بلکہ عوام کو بہتر، تیز اور بااعتماد سہولیات بھی فراہم کی جا سکتی ہیں۔ الحمرا ایک جدید اور متحرک ادارہ ہے جو بدلتے ہوئے تقاضوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے پر یقین رکھتا ہے۔

مزید خبریں