لاہور۔8جنوری (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا دوسرا میچ کل (جمعہ) کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں میزبان ٹیم کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 11 جنوری کو دمبولا میں ہی کھیلا جائے گا۔میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیمیں اہم …
پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ٹی 20 جمعہ کو کھیلا جائے گا

مزید خبریں
لاہور۔8جنوری (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا دوسرا میچ کل (جمعہ) کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں میزبان ٹیم کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 11 جنوری کو دمبولا میں ہی کھیلا جائے گا۔میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیمیں اہم مقابلے کے لیے بھرپور تیاری کر چکی ہیں اور شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔
قومی ٹیم کے تمام ورلڈ کپ میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے جس کے باعث یہ سیریز پاکستانی کھلاڑیوں کو مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے اور مختلف ٹیم کمبینیشنز آزمانے کا بہترین موقع فراہم کر رہی ہے۔ سیریز کا ایک اہم مقصد قومی سلیکشن کمیٹی کو ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی حتمی سکواڈ کے انتخاب میں مدد فراہم کرنا بھی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے امتزاج کو آزما رہی ہے تاکہ ایک متوازن اور موثر ٹیم تشکیل دی جا سکے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کے خلاف حالیہ 6 ٹی ٹونٹی میچز میں سے 4میں کامیابی حاصل کی ہے، کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سیریز نہ صرف نتائج کے اعتبار سے اہم ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور قیمتی تجربہ حاصل کرنے کا بھی بہترین موقع ہے۔ پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ نافے (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، وسیم ایوب، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق شامل ہیں۔








