بانس کی کاشت کوفروغ دے کر ملکی ضروریات کو پورا کیا جا سکتاہے، زراعت آفیسر پسرور

سیالکوٹ ۔ 08 جنوری (اے پی پی):زراعت آفیسر محکمہ زراعت پسرور ذیشان گورائیہ نے کہا ہے کہ بانس کی کاشت کوفروغ دے کر ملکی ضروریات کو پورا کیا جا سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ بانس کی بہت زیادہ اقسام ہیں ، بانس کو کھانے کے طور پر بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے ، بانس کی اضافی پیداوار اور اس سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمد سے قیمتی زر مبادلہ …

سیالکوٹ ۔ 08 جنوری (اے پی پی):زراعت آفیسر محکمہ زراعت پسرور ذیشان گورائیہ نے کہا ہے کہ بانس کی کاشت کوفروغ دے کر ملکی ضروریات کو پورا کیا جا سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ بانس کی بہت زیادہ اقسام ہیں ، بانس کو کھانے کے طور پر بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے ، بانس کی اضافی پیداوار اور اس سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمد سے قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل کیا جا سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ بانس کی کاشت کر کے اس کی لکڑی سے بہترین زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ملک میں بانس کی کاشت پر سنجیدگی سے توجہ دی جارہی ہے تاکہ بانس کی پیداوار میں اضافہ کی کوششیں بار آور ثابت ہو سکیں۔