وادی سندھ تاریخی،سیاحتی، ثقافتی اور قدرتی ورثہ کی امین

محمود خان ابڑو لاڑکانہ۔ 09 جنوری (اے پی پی):سندھ پاکستان کا ایک اہم صوبہ ہے جو اپنے شاندار تاریخی، ثقافتی اور قدرتی ورثے کی وجہ سے خاص مقام رکھتا ہے۔ اس صوبے میں دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک، وادی سندھ کی تہذیب نے جنم لیا۔ وادی سندھ کی تہذیب کے آثار سندھ میں پائے جاتے ہیں، جن میں موہنجو داڑو کے کھنڈرات سب سے زیادہ مشہور ہیں …

محمود خان ابڑو

لاڑکانہ۔ 09 جنوری (اے پی پی):سندھ پاکستان کا ایک اہم صوبہ ہے جو اپنے شاندار تاریخی، ثقافتی اور قدرتی ورثے کی وجہ سے خاص مقام رکھتا ہے۔ اس صوبے میں دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک، وادی سندھ کی تہذیب نے جنم لیا۔ وادی سندھ کی تہذیب کے آثار سندھ میں پائے جاتے ہیں، جن میں موہنجو داڑو کے کھنڈرات سب سے زیادہ مشہور ہیں جو لاڑکانہ کے قریب واقع ہیں۔سندھ میں اسلامی طرزِ تعمیر کی بھی بھرپور جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔ مختلف تاریخی مساجد، مزارات اور پرانی عمارتیں اسلامی دور کی عظمت کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ برطانوی دورِ حکومت اور قیامِ پاکستان کے بعد کے کئی اہم تاریخی مقامات بھی صوبے میں موجود ہیں ،جو اس کی تاریخ کو مزید نمایاں کرتے ہیں۔ منچھر جھیل جیسے قدرتی مقامات نہ صرف خوبصورتی کا مظہر ہیں بلکہ پائیدار سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ تمام تاریخی اور قدرتی مقامات سندھ کو سیاحت کے لیے ایک منفرد اور دلکش صوبہ بناتے ہیں۔

سندھ کی سرزمین تہذیب، ثقافت اور روحانیت کامرکز ہے۔ اس صوبے میں سیاحتی مقامات کی ایک طویل فہرست موجود ہے جو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہے۔ سندھ کا سب سے نمایاں تاریخی مقام لاڑکانہ کے قریب واقع ”موہنجو داڑو “کے کھنڈرات ہیں، جو وادی سندھ کی عظیم تہذیب کی علامت سمجھے جاتے ہیں، یہ مقام نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی قدیم ترین شہری تہذیبوں میں شمار ہوتے ہیں ، اسے یونیسکو کے عالمی ورثے میں بھی شامل کیا گیا ہے۔سندھ میں اسلامی طرزِ تعمیر کی جھلک ملتی ہے۔ ٹھٹھہ میں واقع شاہجہانی مسجد مغلیہ فنِ تعمیر کا ایک شاندار نمونہ ہے، جسے مغل بادشاہ شاہجہان نے تعمیر کروایا تھا۔ اس مسجد کی خوبصورت اینٹوں، محرابوں اور گنبدوں کی بناوٹ اسلامی فنِ تعمیر کی عظمت کو ظاہر کرتی ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے مختلف شہروں میں بے شمار مزارات موجود ہیں جو روحانی مرکز کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سندھ کا صوبہ اپنے تاریخی آثار، اسلامی فنِ تعمیر اور روحانی مقامات کی وجہ سے سیاحت کے لیے ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ یہ مقامات نہ صرف ماضی کی عظمت کو زندہ رکھتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے تاریخ اور ثقافت کا قیمتی سرمایہ ہیں۔سندھ کے مختلف علاقوں میں واقع کئی عمارتیں نہ صرف اپنے دور کی یادگار ہیں بلکہ ملکی ثقافت اور تاریخ کی عکاسی کرتی ہیں۔یہ تمام تاریخی عمارات پاکستان کے شاندار ماضی کی گواہ ہیں۔ ان کی حفاظت اور دیکھ بھال نہ صرف ہماری قومی ذمہ داری ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے تاریخ کو محفوظ رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

اس حوالے سے سندھ ٹورازم ڈویلپمنٹ (STDC) قومی اور بین الاقوامی سیاحت کی صنعت کے حوالے سے سندھ کے ورثے کو متعارف کروانے میں متحرک ہے، سیاحوں اور مسافروں کی سہولت کے لئے نقشے ، مقام کی سمت ، مقامات کا نام اور قیام و سفر سے متعلق دیگر سہولیات کے ساتھ محکمہ کی جانب سے کوششیں جاری ہیں کہ طرز زندگی ، مذہبی ثقافت، آثار قدیمہ ، تاریخی یادگار مقامات ، پہاڑوں ، جھیلوں اور جنگلی زندگی کے مختصر خاکے سہولت کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔سندھ میں سندھ ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (ایس ٹی ڈی سی) ملکی سطح پر معروف ادارہ ہے جو کہ خاص کر سندھ میں ایک بڑے پیمانے پر مصروف عمل ہے اور دور جدید کے حالات کے مطابق فیملی ، دوستوں ، ساتھیوں یا کسی بھی ٹورنگ پارٹی کے لئے بہتر سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

سندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (STDC) سندھ کے سیاحتی فروغ کے لیے کام کرنے والا ایک اہم ادارہ ہے۔ یہ ادارہ سندھ کے قدرتی، مذہبی، ثقافتی اور تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے اور اس بارے میں شعور پیدا کرنے کے لیے متحرک ہے۔ ایس ٹی ڈی سی نہ صرف سندھ کے سیاحتی مقامات کو متعارف کرواتا ہے بلکہ بہتر اور جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ انہیں عالمی سطح پر پیش کرنے کے لئے بھی مصروف عمل ہے۔سندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن سیاحوں کے لیے تفریحی سہولیات کا انتظام کرتا ہے، ان کی سہولیات کے لئے ضروری خدمات و معاونت مہیا کرتا ہے تاکہ سیاحوں کے لئے خوشگوار یادہمیشہ ساتھ رہے۔

ادارہ پائیدار سیاحتی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے عمل پیرا ہے، جس کے تحت مقامی اور علاقائی سطح پر سیاحت کو فروغ دیا جاتا ہے ، ساتھ میں سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا ادارے کے اہم مقاصد میں شامل ہے تاکہ سندھ میں سیاحت کو ایک مضبوط اور پائیدار صنعت کے طور پر ترقی دی جا سکے۔سندھ ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (STDC) منیجنگ ڈائریکٹرسید فیاض باصلاحیت اور موزوں شخصیت کے مالک ہیں ، بلاشبہ آپ کی قیادت، تجربہ اور ویژن کے تحت سندھ میں سیاحت کا فروغ، ادارے کی ترقی میں آپ کا موثر کردار ہے۔

آپ کے دورِ قیادت میں STDC کی کارکردگی بہتر رہی ہے اورمحکمہ کو بہت ساری کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔سندھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر فیاض علی شاہ عرصہ دراز سے سندھ میں سیاحت کے شعبہ کو فروغ دینے میں مصروف عمل ہیں، جس میں بین الصوبائی سیاحت، مذہبی سیاحت اور ورثہ سیاحت کے مواقع شامل ہیں کیونکہ سندھ صوبہ ان تمام ورثوں سے مالا مال ہے۔

ایم ڈی( ایس ٹی ڈی سی) فیاض علی شاہ کی قیادت میں سندھ میں سیاحت کے فروغ کے لیے ایس ٹی ڈی سی کے ٹور پیکجز اور بروشرز کو ہوٹلوں اور ٹورسٹ گائیڈ کاو نٹرز پر نمائش کے لیے رکھنا، ٹور گروپ کی دورے کی ترتیب دینا شامل ہے۔ ایم ڈی، ایس ٹی ڈی سی ہوٹل مالکان کو مختلف مقامات پر ایس ٹی ڈی سی کے ہوٹل، موٹلز اور ریزورٹس کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دیتے رہتے ہیں۔

 

مزید خبریں