زرعی شعبے کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے نجی ماہرین پر مشتمل ورکنگ گروپ کا قیام خوش آئند ہے، نجم مزاری

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے نجی ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے حکومت کی جانب سے زرعی برآمدات میں اضافے کے لیے جامع اور قابل عمل لائحہ عمل تیار کرنے کے احکامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ آرگینک زراعت کو بھی اس میں شامل کیا جانا چاہیے ، زرعی برآمدات کے فروغ اور زرعی شعبے کو عالمی تقاضوں سے …

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے نجی ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے حکومت کی جانب سے زرعی برآمدات میں اضافے کے لیے جامع اور قابل عمل لائحہ عمل تیار کرنے کے احکامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ آرگینک زراعت کو بھی اس میں شامل کیا جانا چاہیے ، زرعی برآمدات کے فروغ اور زرعی شعبے کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نجی شعبے کے ماہرین پر مشتمل ورکنگ گروپ کا قیام خوش آئند ہے۔

ہفتہ کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زرعی اجناس کی پراسیسنگ کے ذریعے برآمدات کے قابل مصنوعات تیار کرنے کے لیے پالیسی سطح پر اقدامات تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت آرگینک خوراک کی عالمی مارکیٹ کے حوالے سے مطالعاتی رپورٹ تیار کر ائے جس کے پیش نظر آرگینک زراعت کو بھی قومی زرعی پالیسی میں شامل کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ آرگینک خوراک کی عالمی مارکیٹ میں طلب مسلسل بڑھ رہی ہے اور یہ سنہری موقع ہے کہ ہم اس کے لئے ابھی سے عملی اقدام کرتے ہوئے اربوں ڈالر کا اپنا شیئر ز حاصل کرنے کی طرف پیشرفت کریں ۔ نجم مزاری نے کہا کہ زرعی اجناس بشمول آرگینک خوراک کی عالمی منڈی میں قدر بڑھانے کے لیے سرٹیفکیشن نظام متعارف کرانے کے منصوبے میں سٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جائے ۔

اس کے علاوہ تحقیقی اداروں کی اصلاحات کے ذریعے نئی، منافع بخش اور مقامی موسمی حالات سے ہم آہنگ فصلوں کی کاشت کو فروغ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی کے لئے ایک جامع، موثر اور قال عمل روڈ میپ تیار کر کے اسے حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔