لاہور۔11جنوری (اے پی پی):کماد کے کاشتکارفصل کی کٹائی جاری رکھیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق فصل کی کٹائی سے ایک ماہ قبل پانی دینا بند کر دیں۔ فصل کی کٹائی سطح زمین سے آدھا تا ایک انچ گہرا کر یں۔ اس سے زیر زمین پوریوں پر موجود آنکھیں زیادہ صحت مند ماحول میں پھوٹتی ہیں۔ نیچے سے کاٹنے کا فائدہ یہ بھی ہے کہ مڈھوں میں موجود گروں کی سنڈیاں …
کماد کے کاشتکارفصل کی کٹائی جاری رکھیں،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔11جنوری (اے پی پی):کماد کے کاشتکارفصل کی کٹائی جاری رکھیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق فصل کی کٹائی سے ایک ماہ قبل پانی دینا بند کر دیں۔ فصل کی کٹائی سطح زمین سے آدھا تا ایک انچ گہرا کر یں۔ اس سے زیر زمین پوریوں پر موجود آنکھیں زیادہ صحت مند ماحول میں پھوٹتی ہیں۔ نیچے سے کاٹنے کا فائدہ یہ بھی ہے کہ مڈھوں میں موجود گروں کی سنڈیاں تلف ہو جاتی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ کماد کی کٹائی گنے کی اقسام اور فصل کے پکنے کو مد نظر رکھ کر کریں۔
ستمبر کاشت، مونڈھی فصل اور اگیتی پکنے والی اقسام پہلے برداشت کریں۔ اس کے بعد درمیانی اور پھرپچھیتی پکنے والی اقسام کی برداشت کریں۔ گنا کاٹنے کے بعد جلد از جلد مل کو سپلائی کریں تا کہ وزن اور ریکوری میں کمی نہ آئے۔ مونڈھی فصل رکھنے کے لیے کماد کو 15 جنوری کے بعد کاٹیں۔جن کھیتوں میں مونڈھی فصل نہ رکھنی ہو اس کھیت کو فورا تیار کر کے سورج مکھی کی کاشت کے لیے زمین تیار کریں۔








