محکمہ لائیوسٹاک کا دودھ و گوشت کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے لائیوسٹاک فارمرز کو انمول ونڈا استعمال کرنے کامشورہ

فیصل آباد۔ 13 جنوری (اے پی پی):محکمہ لائیوسٹاک نے دودھ اور گوشت کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے لائیوسٹاک فارمرز کو انمول ونڈا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ انمول ونڈا لحمیات، قابل ہضم اجزااور نمکیات سے بھر پور ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم نے بتایا کہ دودھ اور گوشت کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے انمول ونڈا لحمیات، قابل ہضم اجزااور نمکیات سے بھر پور ہے۔ انہوں …

فیصل آباد۔ 13 جنوری (اے پی پی):محکمہ لائیوسٹاک نے دودھ اور گوشت کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے لائیوسٹاک فارمرز کو انمول ونڈا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ انمول ونڈا لحمیات، قابل ہضم اجزااور نمکیات سے بھر پور ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم نے بتایا کہ دودھ اور گوشت کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے انمول ونڈا لحمیات، قابل ہضم اجزااور نمکیات سے بھر پور ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انمول ونڈا کھل، بنولہ، چوکر، روٹی کے ٹکڑوں اور آٹے سے کہیں سستا ہے۔

انہوں نے مویشی پال حضرات کو سردی کی شدت کے باعث جانوروں کو چارے کے استعمال سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچانے کی ہدایت کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں جانوروں کو سبز چارے میں خشک توڑی ملاکر کھلانے کا بھی مشورہ دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ موسم سرما و خریف میں چارے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے زمیندار و کاشتکار برسیم میں سرسوں ملا کر کاشت کر لیتے ہیں لہٰذا موسم سرما کی شدت تیزی سے بڑھتے ہوئے پودوں میں نائٹریٹ کا اضافہ کردیتی ہے جس کی وجہ سے خالی پیٹ چارہ کھانے کے بعد جانور وں و مویشیوں کی نائٹریٹ کے زہریلے پن کی وجہ انہیں نقصان کا اندیشہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لائیو سٹاک فارمرز کو چاہیے کہ اولاً سرسوں کے متبادل یعنی برسیم میں جوی کا بیج استعمال کریں بصورت دیگر سرسوں و برسیم والے چارے چارہ جات اوس وکہر کی نمی ختم ہونے پر کاٹیں اور اس میں خشک چارہ جات مثلاً توڑی وغیرہ کا چوتھا حصہ ضرور شامل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک نے مویشی پال خواتین وحضرات کی رہنمائی ومشاورت کیلئے فری ہیلپ لائن بھی قائم کر رکھی ہے لہٰذا لائیوسٹاک فارمرز مذکورہ فری ہیلپ لائن پر صبح 9 سے شام5 بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں۔