معروف شاعرمحسن نقوی کی 30 ویں برسی 15جنوری کومنائی جائے گی

لاہور۔14جنوری (اے پی پی):معروف شاعر محسن نقوی کی 30 ویں برسی 15جنوری کو منائی جائے گی۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جن میں اردو اور سرائیکی ادب سے وابستہ شخصیات اور دانشور مرحوم کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ محسن نقوی 1955 کو ڈیرہ غازی خان کے ایک گائوں میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام غلام عباس جبکہ محسن ان …

لاہور۔14جنوری (اے پی پی):معروف شاعر محسن نقوی کی 30 ویں برسی 15جنوری کو منائی جائے گی۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جن میں اردو اور سرائیکی ادب سے وابستہ شخصیات اور دانشور مرحوم کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ محسن نقوی 1955 کو ڈیرہ غازی خان کے ایک گائوں میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام غلام عباس جبکہ محسن ان کا لقب تھا، ان کا شمار اردو ادب کے صف اول کے شعرا میں ہوتا ہے، انہیں غزل آوارگی سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔ محسن نقوی کی معروف تصانیف میں عذاب دید ،خیمہ جاں، رخت شب، فرات فکر، روز حرف، برگ صحرا، بند قبا اور دیگر شامل ہیں ۔محسن نقوی 15جنوری 1996 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

مزید خبریں