پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین اقتصادی اورتجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنےکی ضروت ہے، پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کی آسٹریلیا کے افغانستان و پاکستان سے متعلق خصوصی ایلچی ریک ویلز سے ملاقات میں گفتگو اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کی آسٹریلیا کے افغانستان و پاکستان سے متعلق خصوصی ایلچی ریک ویلز سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین اقتصادی اورتجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنےکی ضروت ہے، پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کی آسٹریلیا کے افغانستان و پاکستان سے متعلق خصوصی ایلچی ریک ویلز سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین اقتصادی اورتجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنےکی ضروت ہے، پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے۔یہ بات انہوں نے آسٹریلوی محکمہ برائے خارجہ امور و تجارت کے نائب سیکرٹری اور افغانستان و پاکستان سے متعلق آسٹریلیا کے خصوصی ایلچی ریک ویلز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق طارق فاطمی نے آسٹریلیا کے خصوصی نمائندہ کو ترقی کیلئے امن اور پر امن ہمسائیگی کے وزیراعظم نواز شریف کے وژن سے متعلق آگاہ کیا اورکہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پر عزم ہے کیو نکہ مستحکم اوراقتصادی لحاظ سے مضبوط افغانستان پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان عوام اور حکومت کی سربراہی میں مصالحت کیلئے مخلصانہ کوششیں کی ہیں۔








