باغبان انگور کی قلمیں تیاراور شاخ تراشی کا عمل مکمل کرلیں، محکمہ زراعت سمبڑیال

سیالکوٹ ۔ 14 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال نے کہا ہے کہ باغبان انگور کی اقسام کنگز روبی، فلیم، سیڈلیس، پرلٹ، تھامپسن سیڈلیس کی قلمیں تیاراور شاخ تراشی کا عمل مکمل کرلیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو باغبانوں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جنوری کے مذکورہ ایام میں جب انگور کی بیلیں خوابیدہ حالت میں ہوں تو ان …

سیالکوٹ ۔ 14 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال نے کہا ہے کہ باغبان انگور کی اقسام کنگز روبی، فلیم، سیڈلیس، پرلٹ، تھامپسن سیڈلیس کی قلمیں تیاراور شاخ تراشی کا عمل مکمل کرلیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو باغبانوں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنوری کے مذکورہ ایام میں جب انگور کی بیلیں خوابیدہ حالت میں ہوں تو ان کی شاخ تراشی کے عمل کے ساتھ قلمیں تیار کر لی جائیں اور قلمیں تیار کرنے کے بعد انہیں چھوٹے چھوٹے بنڈلوں کی صورت میں باندھ کر نمدار ریت یا مٹی میں کم و بیش ایک ماہ کیلئے دبا دیا جائے

اس عمل سے قلمیں نرسری میں لگانے کے بعد جلد ہی جڑیں اور پھوٹ نکالنا شروع کردیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماہرین زراعت کی مشاورت سے انگور کی کاشت سے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔