مویشی پال حضرات دودھ اور گوشت کی بہتر پیداوار کےلئے انمول ونڈا استعمال کریں، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک سمبڑیال

سیالکوٹ ۔ 15 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے کہا ہے کہ لائیو سٹاک فارمرز دودھ اور گوشت کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کےلئے انمول ونڈا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی طرف سے انمول ونڈا رعایتی نرخوں پر فارمرز کو دیا جارہا ہے جو لحمیات، قابل ہضم اجزااور نمکیات سے بھر پور ہے۔ انہوں نے …

سیالکوٹ ۔ 15 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے کہا ہے کہ لائیو سٹاک فارمرز دودھ اور گوشت کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کےلئے انمول ونڈا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی طرف سے انمول ونڈا رعایتی نرخوں پر فارمرز کو دیا جارہا ہے جو لحمیات، قابل ہضم اجزااور نمکیات سے بھر پور ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انمول ونڈا کھل، بنولہ، چوکر، روٹی کے ٹکڑوں اور آٹے سے کہیں سستا ہے۔ انہوں نے مویشی پال حضرات کو سردی کی شدت کے باعث جانوروں کو چارے کے استعمال سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچانےاور جانوروں کو سبز چارے میں خشک توڑی ملاکر کھلانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے بتایا کہ موسم سرما و خریف میں چارے کی کمی کو پورا کرنے کےلئے زمیندار و کاشتکار برسیم میں سرسوں ملا کر کاشت کر لیتے ہیں لہٰذا موسم سرما کی شدت تیزی سے بڑھتے ہوئے پودوں میں نائٹریٹ کا اضافہ کردیتی ہے جس کی وجہ سے خالی پیٹ چارہ کھانے کے بعد جانوروں و مویشیوں کی نائٹریٹ کے زہریلے پن کی وجہ سے انہیں نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لائیو سٹاک فارمرز سرسوں کے متبادل یعنی برسیم میں جوی کا بیج استعمال کریں بصورت دیگر سرسوں و برسیم والے چارے اوس وکہر کی نمی ختم ہونے پر کاٹیں اور اس میں خشک چاروں مثلاً توڑی وغیرہ کا چوتھا حصہ ضرور شامل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک نے مویشی پال حضرات کی رہنمائی ومشاورت کےلئے فری ہیلپ لائن بھی قائم کر رکھی ہے ، لائیوسٹاک فارمرز مذکورہ فری ہیلپ لائن پر صبح 9 سے شام5 بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں۔