حکومت پنجاب گرین ٹریکٹر فیز سوم میں ٹریکٹرز پر 5 لاکھ روپے سبسڈی دے گی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت

مظفرگڑھ۔ 15 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت لیہ کے زیر اہتمام چک نمبر 126 ٹی ڈی اے میں کاشتکاروں کےلئے آگاہی و تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ محمد طلحہ شیخ نے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے مشینی کاشت کو فروغ دینے پر زور دیا،انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم فیز سوم میں ٹریکٹروں پر 5 لاکھ روپے سبسڈی دے گی، درخواست …

مظفرگڑھ۔ 15 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت لیہ کے زیر اہتمام چک نمبر 126 ٹی ڈی اے میں کاشتکاروں کےلئے آگاہی و تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ محمد طلحہ شیخ نے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے مشینی کاشت کو فروغ دینے پر زور دیا،انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم فیز سوم میں ٹریکٹروں پر 5 لاکھ روپے سبسڈی دے گی،

درخواست دہندہ کا پنجاب کا رہائشی اور کم از کم 5 ایکڑ زرعی زمین کا مالک ہونا لازمی ہے،پہلے فیز اول، فیز دوم یا گندم ترغیبی پروگرام سے سبسڈی یافتہ ٹریکٹر لینے والے کاشتکار اس پروگرام کےلئے اہل نہیں ہوں گے،اور کسان کارڈ کے نادہندہ افراد بھی گرین ٹریکٹر سکیم میں درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ مقررہ مدت سے قبل سبسڈی شدہ ٹریکٹر فروخت کرنا قابل سزا جرم ہو گا،قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب کاشتکاروں کو پانچ لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی،

کاشتکار 50 سے 65 ہارس پاور تک کے ٹریکٹر ماڈلز کا انتخاب کر سکیں گے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے گندم کی فصل کو دوسرے پانی کے ساتھ یوریا کے استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گندم میں آبپاشی کا دوسرا نازک مرحلہ گوبھ یا سٹے نکلنے کے وقت ہوتا ہے،اس وقت اگر گندم کو بروقت پانی نہ ملے تو پیداوار میں کمی کا خدشہ رہتا ہے،بہتر پیداوار کےلئے وقت پر پانی دینا نہائت ضروری ہے۔