سیالکوٹ۔15جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر ظفر عباس نے کہا کہ جانوروں کی بہتر افزائش غذائی استحکام اور لوگوں کی گوشت اور دودھ کی ضروریات کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے مویشی پال حضرات سے ملاقات کے دوران کہا کہ مقامی مختلف النسل کے جانوروں کی خصوصیات جینیاتی ذرائع سے منتقل کر کے غذائی استحکام کے ساتھ ساتھ …
جانوروں کی بہتر افزائش غذائی استحکام کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے،ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک سیالکوٹ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔15جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر ظفر عباس نے کہا کہ جانوروں کی بہتر افزائش غذائی استحکام اور لوگوں کی گوشت اور دودھ کی ضروریات کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے مویشی پال حضرات سے ملاقات کے دوران کہا کہ مقامی مختلف النسل کے جانوروں کی خصوصیات جینیاتی ذرائع سے منتقل کر کے غذائی استحکام کے ساتھ ساتھ مویشی پالنے والے کسانوں کے ذرائع آمدن میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سلسلہ میں مویشی پال حضرات اور لائیو سٹاک فارمرز کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں ہر ممکن رہنمائی فراہم کی جائے۔انہوں نے تمام لائیو سٹاک حکام کو مویشی پال حضرات کی مکمل رہنمائی کرنے اور مویشیوں کو موذی امراض سے بچانے کے لئے آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں۔








