سیالکوٹ ۔ 15 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو تارامیرا کی فصل کو وبائی جھلساؤ سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ تارامیراکی فصل کے پتوں، ٹہنیوں، پھلیوں پر وبائی جھلساؤ کی بیماری کے حملہ سے سیاہ و بھورے دھبے پڑ جاتے ہیں اور شدید حملہ کی صورت میں پھلیاں پتلی اور …
محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو تارامیرا کی فصل کو وبائی جھلساؤ سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 15 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو تارامیرا کی فصل کو وبائی جھلساؤ سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ تارامیراکی فصل کے پتوں، ٹہنیوں، پھلیوں پر وبائی جھلساؤ کی بیماری کے حملہ سے سیاہ و بھورے دھبے پڑ جاتے ہیں اور شدید حملہ کی صورت میں پھلیاں پتلی اور چھوٹی رہ جاتی ہیں، کاشتکاروں کو پودوں کا بغور معائنہ کرتے رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیوں اور بیماری سے متاثرہ پودوں کو نکال کر فوری تلف کردینا چاہیے نیز برداشت کے بعد متاثرہ فصل کی باقیات کو بھی جلا دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وبائی جھلساؤ کے کیمیائی انسداد کیلئے کاشتکار ماہرین زراعت کے سفارش کردہ زہروں کا استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔








